توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیسز: عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری

احتساب عدالت اسلام آباد نے توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیسزمین چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کیلئے درخواست دائر کی گئی تھی۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ کو وارنٹ کی تعمیل کیلئے قانون کے مطابق اقدامات کرنے کا حکم دے دیا

خیال رہے کہ عمران خان سائفر کیس میں گرفتار ہیں اور انہیں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر اڈیالہ جیل میں رکھا گیا ہے، سیکریٹ عدالت نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت 14 نومبر کو مقرر کر رکھی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے