الہدیٰ انٹرنیشنل اسکول ایک مثال،ایک کردار

الہدی انٹرنیشنل سکول اسلام آباد ایف ایٹ کیمپس میں 16 نومبر تا 23 نومبر ہفتہ فن و ادب منعقد کیا گیا۔ اس میں دلچسپ سرگرمیوں کے علاوہ مختلف مقابلہ جات بھی شامل تھے۔ ان میں مقابلہ تحریر و تقریر، خطاطی، مصوری، کہانی نویسی ،دعوۃ و تبلیغ، فن اداکاری ،گرافک ڈیزائننگ ،انٹرپرنیورشپ، تھری ڈی، ٹوڈی آرٹ اور بیک سیل وغیرہ شامل تھے۔

بچوں نے ان تمام سرگرمیوں میں اپنی خواہش کے مطابق بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اساتذہ نے بھی بہت جوش و جذبے سے بچوں کی خوب حوصلہ افزائی کی اور ان کو اپنی صلاحیتوں کو ہمت و جرات سے آزمانے پر آمادہ کیا۔موجودہ طالب علم بچوں کے علاوہ ادارے کے سابق سٹوڈنٹس کی شرکت نے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔

ان تمام سرگرمیوں میں اپنا جگر آزمانے والوں کی ہمت افزائی کے لیے انعامات بھی دئیے گئے۔ اس ہفتہ فن و ادب کے دوران ہمارے معزز مہمانان گرامی میں شامل تھے "محترم ارتضیٰ حسن صاحب” جو معروف ماہر تعلیم ہونے کے ساتھ ساتھ این۔سی ۔ یو کے میں وطن عزیز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ محترم محمد شہزاد ضیا صاحب جوعرصہ دراز سے شعبہ تعلیم سے منسلک ہیں ،محترم عبدالرزاق سیال صاحب جو ہم نیوز جیو نیوز اور 92 نیوز میں اہم خدمات پر مامور ہیں ۔ محترم پی ۔این۔ پی۔ سی میں سینیئر وائس پریزیڈنٹ بھی رہ چکے ہیں اور محترم وحید مبارک صاحب جو کیمبرج سسٹم کے معروف معلم ہیں۔ان کے علاوہ یوتھ کلب سے منسلک خواتین و حضرات کی شرکت بھی بہت ہمت افزائی اور عزت افزائی کا ذریعہ بنی۔ ادارہ ان سب کا سپاس گزار ہے۔

مہمانوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بچوں کی کارکردگی پر مسرت اور حیرت کا اظہار کیا اور ادارے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے دعائیں دیں۔ معزز مہمانوں نے ادارے کی تعمیری سرگرمیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں نئی نسل کی دینی اور دنیاوی لحاظ سے تعمیری سوچ ابھارنے کا فرض ادارہ احسن طریقے سے ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے الہدی کو دیگر اداروں کے لیے مثال قرار دیا۔

الہدی انٹرنیشنل سکول ، الہدی ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت موجودہ دور میں دینی و عصری تعلیم کا حسین امتزاج پیش کرنے والا نمایاں ادارہ ہے۔ اے۔ آئی ۔ایس کا اولین مقصد” قرآن سب کے لیے ہر دل میں ہر ہاتھ میں” کے خواب کی تعبیر لے کر نئی نسل کا ابتدا ہی سے رب تعالی کے ساتھ مضبوط رشتہ قائم کرنا اور دنیا کے مسائل کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار کرنا ہے۔ 12 سال کے مختصر عرصے میں الہدی سکول شعبہ حفظ کے علاوہ مونٹیسوری سے دسویں تک اور اے لیولز تک تعلیمی سہولیات فراہم کرنے والا ایک مثالی تعلیمی ادارہ ثابت ہوا ہے۔ جو تعلیم کے ساتھ اخلاق پر بھی خصوصی توجہ دیتا ہے۔ اسی وجہ سے اس سال کی تقریب کا مرکزی خیال” تزکیہ نفس” رکھا گیا ہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ ادارے کی ایسی سرگرمیاں تعمیری مقاصد رکھنے والے اداروں کے لیے مشعل راہ ثابت ہوں گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے