پاکستان کا جدید ترین نیویگیشن سسٹم سے لیس میزائل کا کامیاب تجربہ

پاکستان نے جدید ترین نیویگیشن سسٹم سے لیس فتح 2 میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فتح 2 جدید ترین ایویونکس اور پرواز کی منفرد رفتار سے لیس میزائل ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فتح 2 جدید ترین نیویگیشن سسٹم سے لیس میزائل ہے،
یہ ویپن سسٹم 400 کلومیٹر کی حد تک اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

تینوں سروسزکے سینئر افسران، سائنسدانوں اور انجینئرز نے فتح 2 میزائل کے کامیاب تجربے کا مشاہدہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق صدر اور وزیراعظم نے کامیاب میزائل تجربے پر فوج اور سائنسدانوں کو مبارکباد دی جبکہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف نے بھی کامیاب میزائل تجربے پرفوجیوں اور سائنسدانوں کی کاوشوں کو سراہا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے