امریکا؛ خاتون معاون ٹیچر کا پرائمری کے طلبا سے جنسی زیادتی کا اعتراف

کینٹکی: امریکا میں ایک پرائمری اسکول کے ٹیچر کی معاون ایلن فلپس نے نوعمر لڑکوں کے ساتھ جنسی تعلقات کا اعتراف کرلیا۔

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست کینٹکی میں ایلن فلپس کو اپریل 2023 میں دو کم عمر طلبا کی شکایت پر گرفتار کیا گیا تھا جنھوں نے پولیس کا بتایا تھا کہ خاتون معاون ٹیچر نے تین بار الگ الگ مواقعوں پر جنسی زیادتی کی۔

38 سالہ ایلن فلپس نے آج ہونے والی سماعت میں اعترافِ جرم کرلیا۔ کہ انھوں نے بتایا کہ 14 سے 16 سال کے متعدد بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی جن میں سے زیادہ تر کو اسکول میں اور کچھ کو آئن لائن پھنسا کر مجبور کیا تھا۔

ایلن فلپس نے یہ اعتراف بھی کیا کہ وہ بعض اوقات ایک ہی وقت میں متعدد لڑکوں کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرتی تھیں۔

خاتون معاون ٹیچر کو اسکول کے بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی پر کم از کم 10 سال اور زیادہ سے زیادہ عمر قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے