کابینہ نے عام انتخابات کیلیے فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری دے دی

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے عام انتخابات کے لیے فوج اور آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں ملک کی موجودہ، معاشی اور انتخابی صورت حال سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں وفاقی کابینہ نے الیکشن کے دوران سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کی منظوری دی اور فیصلہ کیا گیا کہ حساس علاقوں میں کوئیک رسپانس فورس کے طور پر آرمڈ فورسز فرائض سرانجام دیں گی۔

علاوہ ازیں وفاقی کابینہ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی اصلاحات کیلیے وزیر خزانہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی، جس میں وزیر انفارمشن اینڈ ٹیکنالوجی اور نجکاری بطور ممبران شامل ہوں گے۔

اس سے قبل وزارت داخلہ نے 8 فروری کو ملک میں ہونے والے عام انتخابات میں فوج کی کوئیک رسپانس فورس کے طور پر تعیناتی کی سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کی تھی۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے بھی انتخابات کے دوران فوج تعینات کرنے کے لیے خط لکھا تھا، جس میں 2 لاکھ 77 ہزار پاک فوج، رینجرز اور ایف سی کے اہل کاروں کی
خدمات طلب کی گئیں تھیں۔

عام انتخابات: پنجاب بھر میں 12 فروری تک دفعہ 144 نافذ

لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے الیکشن میں امن و امان کی صورت حال برقرار رکھنے کیلیے صوبے بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ دفعہ 144 کے تحت ہر قسم کے اسلحے کی نمائش پر پابندی ہوگی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق انتخابی مہم اور الیکشن کے دوران بھی فائرنگ پر مکمل پابندی ہوگی جبکہ انتخابات کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بھی دفعہ 144 نافذ ہوگی۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے عام انتخابات کے سلسلے میں امیدواروں اور اُن کے حامیوں کے درمیان تصادم کے خدشے کے پیش نظر دفعہ 144 کا فوری نفاذ کیا ہے جو 12 فروری تک نافذ العمل رہے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے