سیالکوٹ میں پولیس اہلکاروں نے احمدیوں کے قبرستان کے کتبے توڑ دیے

24 جنوری 2024ء کو صبح 10 بجے تھانہ صدر ڈسکہ سے چار پولیس اہلکار موٹر سائیکل پر موسے والا ضلع سیالکوٹ کے قبرستان آئے اورانہوں نے کتبے توڑنے شروع کردئے۔جب احمدیوں کو پتا چلا توانہوں نے جا کر پولیس والوں کو روکا اور ان سے وجہ پوچھی تو انہوں نے بتایا کہ ہمیں ACڈسکہ انور علی کانجو نے ایسا کرنے کا کہا ہے۔
موسے والا قبرستان محکمہ اوقاف کی طرف سےالاٹ شدہ ہے اور قبرستان میں راستہ ہونے کی وجہ سے چاردیواری نہ ہے۔قبرستان میں کل 101 قبریں ہیں جن میں سے 75پر کتبے موجود تھے جس میںسے 65کو پولیس نے توڑا۔
بعدازاں پولیس والے بھروکے قبرستان میں گئے۔یہاں 25 احمدیوں کی قبریں ہیں ۔جن میں سے 15پر کتبے موجود ہیں ۔ان میں سے10 کتبوں کو توڑا اور باقی 5 پر سیاہی پھیر دی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے