این اے 33 میں پرویز خٹک کو آزاد امید وار شاہ احد علی کے ہاتھوں شکست شاہ احد علی 90145 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین پرویزخٹک 25582 لے سکے

ملک بھر میں آج ہونے والے 12 ویں عام نتخابات کی پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی اور نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ اور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے33نوشہرہ میں کانٹے کا مقابلہ دیکھنے میں آیا۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 33 نوشہرہ کے تمام پولنگ اسٹیشنز کےغیر حتمی اور غیرسرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار شاہ احد علی 90145 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین پرویزخٹک 25582 لے سکے ۔

عام انتخابات کے لئے پولنگ کا وقت شام 5 بجے تک مقرر کیا گیا تھا جس کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے اور مختلف حلقوں سے نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے رات 12 بجے تک الیکشن نتائج مکمل کرنے کا اعلان کر رکھا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے