پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر کا 150 سیٹیں جیتنے کا دعویٰ

تحریک انصاف کے رہنما اورقومی اسمبلی کے حلقہ این اے 10 بونیر سے آزاد امیدوار بیرسٹر نے عام انتخابات 2024 میں 150 سیٹیں جیتنے کا دعوی ٰ کر دیا۔

نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئےبیرسٹر گوہر نے کہا کہ پرامن الیکشن ہوا ، لوگ بڑی تعداد میں نکلے،الیکشن ایکٹ کے مطابق آر او نے دو بجے تک نتائج کا اعلان کرنا ہوتا ہے ،ابھی تک رزلٹ نہیں دیا جارہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی امیدوار اور کارکنوں سے اپیل ہے کہ آپ پرامن رہیں اور اس وقت تک رٹرننگ افسر کے سامنے رہیں جب تک آپ کو فارم 47 نہیں ملتے ۔امید کرتے ہیں فارم 47 جلد مل جائے گا۔

پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہرنے 150 سیٹیں جیتنے کا دعوی ٰ کرتےہوئےکہا وفاق میں اور کے پی حکومت بنائیں گے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے