ڈی آئی خان : فائرنگ سے پانچ افراد جاں بحق

ڈی آئی خان: ڈیرہ اسماعیل خان میں ذاتی دشمنی کی بنا پر فائرنگ سے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔

واقعہ ڈی آئی خان کے علاقے بڈھ بیر میں پیش آیا جہاں یہ ہلاکتیں ہوئی ہیں، واقعے کے بعد لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ پولیس نے جائے وقوع سے شواہد جمع کرلیے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ جاں بحق پانچوں افراد ڈی آئی خان بڈھ لنک روڈ پر پیپلز پارٹی کے نو منتخب امیدوار احمد کریم کنڈی کو مبارک باد دینے جا رہے تھے کہ نامعلوم ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی۔

پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جلد ملزمان تک پہنچ جائیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے