احتساب، شفافیت، کوالٹی ورک اور ٹائم ورک ریڈ لائن ہیں : مریم نواز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہےکہ مالیاتی امور میں شفافیت پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، احتساب، شفافیت، کوالٹی ورک اور ٹائم ورک ریڈ لائن ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت دربار ہال سیکرٹریٹ میں اجلاس ہوا جس میں صوبے کے محکموں کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ڈینگی اور پولیو سے بچاؤ پر توجہ دی جائے، عوام کو معیاری علاج کی سہولت میسر ہونی چاہیے، صحت اور دیگر شعبوں میں عوامی افادیت کے منصوبے جاری رکھے جائیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ خدمت کے جذبے سے سر شار، دیانتدار افسروں کو سلیوٹ کرتی ہوں، میرٹ کی خلاف ورزی کروں گی اور نہ ہونے دوں گی، کوئی سیاسی بھرتی نہیں ہوگی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام کے مسائل کا فوری حل چاہیے، اسٹرکچرل ریفارمز کرنا ہوں گی، ہم مسائل کی جڑ تک پہنچ کر اسے ختم کریں گے، افسر اور ملازمین میری ٹیم ہیں، کام کرنے والوں کو سپورٹ کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مالیاتی امور میں شفافیت پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، احتساب، شفافیت، کوالٹی ورک اور ٹائم ورک ریڈ لائن ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے