نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے عہدے کا حلف اٹھالیا

 اسلام آباد: ملک کے 24ویں وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ان سے ایوان صدر میں عہدے کا حلف لیا۔

شہباز شریف کی حلف برداری تقریب ایوان صدر میں جاری ہے جس میں نگراں وزیراعظم، چئیرمین سینیٹ،  اسپیکر قومی اسمبلی، ن لیگ قائد نواز شریف، آصف زرداری، چاروں گورنرز، چاروں وزرائے اعلیٰ سمیت اعلیٰ عسکری و سول قیادت موجود ہے۔

شہباز شریف عہدے کا حلف اٹھاتے ہوئے (فوٹو : ویڈیو اسکرین گریب)

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد صدر مملکت نے نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف سے حلف لیا، شبہاز شریف نے عارف علوی کے کہے گئے الفاظ دہرائے اور مملکت کے لیے بلا عناد و تفریق کام کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

بعدازاں انہیں شرکا نے مبارک بادیں پیش کیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے