شہبازشریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر بھارتی وزیراعظم مودی کی مبارکباد

اسلام آباد: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے وزیراعظم منتخب ہونے پر شہباز شریف کو مبارکباد دی ہے۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پاکستان کے نو منتخب وزیراعظم شہباز شریف کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔

اس سے قبل سعودی ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان، ترک صدر طیب اردوان اور ایران کے صدر نے بھی شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پاکستان کے نو منتخب وزیراعظم شہباز شریف کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی/ فائل فوٹو
بھارتی وزیراعظم نرندر مودی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پاکستان کے نو منتخب وزیراعظم شہباز شریف کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی

واضح رہےکہ شہباز شریف نے گزشتہ روز پاکستان کے 24 ویں وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اٹھایا اور وہ دوسری مرتبہ اس منصب پر فائز ہوئے ہیں۔

اس سے قبل پی ڈی ایم اتحاد میں وہ تقریباً 16 ماہ وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز رہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے