مریم اورنگزیب وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی مقرر، عظمیٰ بخاری وزیر اطلاعات ہونگی

لاہور: مریم اورنگزیب کو وزیراعلیٰ پنجاب کا معاون خصوصی مقرر کردیا گیا اور انہیں سینئر وزیر بھی بنایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق مریم اورنگزیب کو سینئر وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ سمیت جنگلات اور جنگلی حیات کی وزارت بھی دی جارہی ہے جب کہ عظمیٰ بخاری کو وزیر اطلاعات بنایا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ کاظم پیرزادہ کواریگیشن، رانا سکندرحیات کوپرائمری ایجوکیشن، خواجہ عمران نذیرکوپرائمری ہیلتھ اور خواجہ سلمان رفیق کو اسپیشلایزڈ ہیلتھ کی وزارت دی  جائے گی۔

ذرائع کے مطابق عاشق کرمانی کو زراعت، خلیل طاہر سندھو کو انسانی حقوق، رمیش اروڑہ کو اقلیتی امور، فیصل کھوکھر کو کھیل، ذیشان رفیق کو بلدیات اور سہیل بھرت کو مواصلات کی وزارت دی جارہی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ چوہدری شافع حسین کو بزنس اینڈ انڈسٹری اور شیر علی گورچانی کو مائنز اینڈ منرل کی وزارت دی جارہی ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے