ڈونلڈ لو نے سائفرکے ذریعے امریکی سازش کا عمران خان کا الزام جھوٹ قرار دیدیا

  واشنگٹن: امریکی نائب وزیرخارجہ ڈونلڈ لو نے کہا ہے کہ سائفرکے ذریعے امریکی سازش کا عمران خان کا الزام  جھوٹ ہے۔ 

امریکی ایوان نمائندگان کی کمیٹی کی سماعت میں بیان دیتے ہوئے امریکی نائب وزیرخارجہ نے کہا کہ مبینہ سائفرلیک کا معاملہ درست نہیں ہے، پاکستانی سفیر اسد مجید بھی تصدیق کرچکے کہ سائفر کا الزام جھوٹ ہے۔

—فائل فوٹو

علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکا کا اہم شراکت دار ہے اور امریکا پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردارادا کرتا ہے۔ ڈونلڈ لو نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردوں نے سیاسی رہنماؤں اور اجتماعات کو نشانہ بنایا جبکہ پاکستان میں معاشی ریفارمز کی ضرورت ہے۔

انہوں نے حالیہ عام انتخابات کے حوالے سے کہا کہ مداخلت یا دھوکا دہی کے الزامات کی تحقیقات ہونی چاہیے، الیکشن کمیشن کی تشکیل کی گئی کمیٹی میں ہزاروں پٹیشن فائل ہوچکے ہیں اس لیے ہم چاہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن شفاف طریقے سے دھاندلی کے ذمہ داروں کا احتساب کرے کیونکہ یہ اس کی ذمہ داری ہے۔

پاکستان اور ایران کے تعلقات میں اتار چڑھاؤ رہا ہے، امریکا چاہتا ہے کہ پاکستان معاشی بحران سے نکلے۔  ڈونلڈ لو نے کہا کہ امری

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے