کراچی: سوتیلے باپ نے 8 سالہ بچی پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی، ملزم فرار

کراچی: لانڈھی میں سوتیلے باپ نے 8 سالہ بچی پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی جس میں بچی زخمی ہوگئی۔

ایس ایس پی کورنگی حسن سردار کے مطابق ملزم طارق نے اپنی اہلیہ رابعہ کی پہلے شوہر سے 8 سالہ بچی وانیہ پر 16 فروری کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی تھی جس سے بچی کا جسم  25 فیصد تک جھلس گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ بچی کی والدہ نے شوہر کے خوف کی وجہ سے پولیس سے معاملہ چھپائے رکھا اور  خاتون بچی کا سول اسپتال تو کبھی نجی اسپتال سے علاج کرواتی رہی۔

واقعہ 16 فروری کو پیش آیا اوربچی کی والدہ نے شوہر کے خوف کی وجہ سے پولیس سے معاملہ چھپائے رکھا، پولیس/ فوٹو جیونیوز

مدعیہ کے مطابق اس نے دو سال قبل طارق نامی شخص سے شادی کی تھی جس سے مدعیہ کا ایک بیٹا ہے، سابق شوہر امجد سے اس کی 8 سالہ ایک بیٹی ہے جو ان کے ساتھ ہی رہتی ہے، 16 فروری کو بیٹی ٹیوشن سے گھر آئی تو شوہر طارق نے بیٹی کو مارنا پیٹنا شروع کردیا، میں بچی کو بچانے لگی تو شوہر نے غصے میں اسے بھی مارا اور بیٹی پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی جسے بڑی مشکل سے بچایا، اب شوہر مجھے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ 8 سالہ بچی پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگانے کے واقعہ کا مقدمہ بچی کے سوتیلے باپ کے خلاف درج کرلیا گیا ہے، ملزم کی تلاش جاری ہے اور اسے جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے