نواب شاہ کے قریب گاؤں حاجی واحد بخش ڈاہری میں زرعی زمین کے تنازع پر تصادم میں 6 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔
ہلاک افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو پیپلز میڈیکل اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ زمین کے تنازع پر پیش آیا ہے، اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے و قوع پر پہنچ گئی تھی۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نوابشاہ میں 6 افراد کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بہت افسوس ہوا ہے کہ رمضان المبارک کے مہینے میں ایسا واقعہ ہوا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی پولیس کو حکم دیتے ہوئے کہا کہ اس واقعے کی تفصیلی انکوائری کر کے مجھے رپورٹ پیش کی جائے اور علاقے میں امن قائم کرنے کے لئے فوری طور پر اقدامات کیے جائیں۔
وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ علاقے میں کشیدہ صورتحال کے باعث ضلع بھر کی پولیس الرٹ کیا گیا ہے اور بھاری نفری کو تعنیات کیا گیا ہے۔