گوجرانوالہ: چچا اور چچی کے مبینہ تشدد سے 7 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے گوندلانوالہ میں چچا اورچچی نے مبینہ طور پر کم عمربھتیجوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس سے 7 سالہ بچہ سلطان جاں بحق ہوگیا اور 2 سالہ ثقلین زخمی ہوا۔
پولیس کا بتانا ہےکہ بچوں کےوالدین منشیات کےالزام میں جیل میں ہیں، کل بچوں کو مبینہ طورپرڈنڈوں سےمارا پیٹا گیا تو 7 سال کے سلطان کی حالت بگڑ گئی، زخمی بچےکو چچا اسپتال لےگیا اور بتایا کہ بچہ ٹریفک حادثے میں زخمی ہوا۔
پولیس کے مطابق بچے کے جسم پر زخموں کی نوعیت دیکھ کر ڈاکٹرز نے پولیس کو بلا لیا جب کہ اس دوران بچہ اسپتال میں ہی دم توڑ گیا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان میاں بیوی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔