سونے کی قیمت میں آج بھی کمی، سینکڑوں روپے سستا ہو گیا

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کمی دیکھی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 900 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 41 ہزار روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ بھی 771 روپے کم ہوکر 2 لاکھ6 ہزار 619 روپے کا ہوگیا ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 8 ڈالر کم ہوکر 2288 ڈالر فی اونس ہے۔

واضح رہے ملک بھر میں گزشتہ 4 روز سے مسلسل سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے