پختونخوا حکومت کا کاشتکاروں سے 29 ارب روپے کی گندم خریدنےکا فیصلہ

خیبر پختونخوا حکومت نے کاشتکاروں سے 29 ارب روپے کی 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر خوراک خیبر پختونخوا ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ گندم خریداری مہم 7 مئی سے شروع کی جائے گی، گندم خریداری ایپ متعارف کرائی گئی ہے، 24 گھنٹے کے اندر بینک کے ذریعے کاشتکاروں کو ادائیگی ہو گی۔

ظاہر شاہ طورو کا کہنا تھا گندم خریداری مہم میں شفافیت یقینی بنائیں گے۔

دوسری جانب وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت بھی کسانوں سے گندم خریدے گی تاہم ابھی یہ فیصلہ نہیں ہوا کہ کتنی گندم خریدی جائے گی۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے گندم ہونے کے باوجود بڑی مقدار میں گندم درآمد ہونے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی جس کی رپورٹ آج جمع کروائی جائے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے