سرکاری کمپنیوں کی نجکاری کے لیے 5 سالہ پروگرام تیار

اسلام آباد: نجکاری کمیشن نے سرکاری کمپنیوں کی نجکاری کے لیے پانچ سالہ پروگرام تیار کرلیا، جسے آج منظوری کیلیے کابینہ کی نجکاری کمیٹی کو پیش کیا جائے گا نیز کمیٹی نجکاری کیلئے پہلے اورآئندہ تین سال کے اہداف کا تعین کرے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے نئے پروگرام کیلئے تمام سرکاری کمپنیوں کی نجکاری کے روڈ میپ کا مطالبہ کیا تھا، نجکاری کمیشن نے نقصان والی سرکاری کمرشل کمپنیز کی پہلے نجکاری کی سفارش کی ہے، اس وقت سرکاری شعبے میں87 کمرشل کمپنیاں کام کر رہی ہیں، وفاقی وزارتوں نے 39 سرکاری کمپنیوں کی نجکاری نہ کرنے کی تجویز دی ہے، نئے قانون کے تحت صرف وزارت خزانہ کسی کمپنی کو سٹریٹیجک قرار دے سکتی ہے۔

سرکاری کمپنیوں کی نجکاری میں ملازمین کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا، انہیں گولڈن ہینڈ شیک دینے کیلئے تجویز بھی دی گئی ہے، ان کیلئے پیکیج کا فیصلہ نجکاری کمیٹی کرے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے