لاہور؛ غیرت کے نام پربیٹی کو قتل کرنے والے والدین گرفتار

لاہور کے علاقے برکی میں غیرت کے نام پربیٹی کو قتل کرنے والے والدین کو گرفتار کرلیا گیا۔

ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن میں خاتون شہری نے شناخت ظاہر کیے بغیر لڑکی کے قتل کی اطلاع دی تھی۔ لڑکی کے گھر والوں نے قتل کو ہارٹ اٹیک سے موت کا رنگ دینے کی کوشش کی تھی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا۔ پولیس نے شک کی بنیاد پر والدین کو گرفتار کر لیا جنہوں نے دوران تفتیش اپنی بیٹی کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا۔

ترجمان سیف سیٹیز کے مطابق ورچوئل وویمن پولیس اسٹیشن خواتین کو تحفظ فراہم کرنے میں بھرپور کردار ادا کررہا ہے۔ خواتین نام اور پتا ظاہر کیے بغیر مکمل رازداری اور اعتماد کے ساتھ اپنا مسئلہ شئیر کر سکتی ہیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے