جنوبی افریقا میں فریزر سے 5 بچوں کی لاشیں برآمد

بعض اوقات چھوٹی سے شرارت بڑے صدمے اور سانحہ کو جنم دیتی ہے ایسی ایک شرارت کے دوران 5 بچے ایک فریزر میں چھپ کر بیٹھ گئے لیکن اچانک فریج کا دروازہ لاک ہوگیا اور بچے اندر بند ہوگئے اور کچھ دیر بعد زندگی کی بازی ہار گئے۔

جنوبی افریقا کے شہر کاکاماس کے ایک ٹاؤن میں فریزر میں سے 5 بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی جس سے پورا ٹاؤن صدمے میں ڈوب گیا۔ پولیس کے مطابق بچوں کی دادی نے جب کسی کام سے فریزر کو کھولا تو اندر بچوں کی لاشیں دیکھ کر وہ اپنے حواس کھو بیٹھیں جس کے بعد فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش سے لگ رہا ہے کہ بچے کھیل کے دوران شرارت کے طور پر فریزر میں گھسے اور جیسے ہی وہ اندر گئے تو اتفاقی طور پر فریزر کا دروازہ بند ہوگیا اور وہ سانس بند ہونے کی وجہ سے اندر ہی ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق بچوں کی عمریں 3 سال سے 7 سال کے درمیان ہیں اور وہ سب آپس میں کزن تھے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے