لاہور ہائیکورٹ؛ جسٹس شجاعت علی خان نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

لاہور: جسٹس شجاعت علی خان نے لاہور ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے قائم مقام چیف جسٹس سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے علاوہ صوبائی وزرا نے بھی شرکت کی۔

لاہور ہائیکورٹ کےجج جسٹس علی باقر نجفی،جسٹس عالیہ نیلم،جسٹس عابد عزیز شیخ،جسٹس سید شہباز رضوی،جسٹس شہرام سرور بھی تقریب میں موجود تھے۔ حلف برداری تقریب میں لاہور ہائیکورٹ پرنسپل سیٹ پر فرائض سرانجام دینے والے ججز نے بھی شرکت کی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے