نیب ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی، توشہ خانہ کے نئے کیس میں بشریٰ بی بی کی گرفتاری کا امکان
قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ کے نئے کیس میں گرفتاری کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے بشریٰ بی بی کے انکوائری میں عدم تعاون پر وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر محسن ہارون کی سربراہی میں نیب ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی اور نیب ٹیم گیٹ 5 سے اڈیالہ جیل کے اندر روانہ ہوئی۔
سزا کیخلاف اپیلیں منظور، عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو عدت میں نکاح کیس سے بری کردیا
خیال رہے کہ اسلام آباد کی عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلیں منظور کرتے ہوئے انہیں بری کردیا۔