اسلام آباد میں ہنگو سے تعلق رکھنے والے پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو تیز دھار آلے کی مدد سے قتل کر دیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے گاؤں پنڈ پڑیاں میں ہنگو سے تعلق رکھنے والے لڑکے اور لڑکی کو قتل کیا گیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ دونوں نے پسند کی شادی کی تھی اور جان بچانے کے لیے ایک گھر میں پناہ لی ہوئی تھی۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان لڑکے کا تعاقب کرتے ہوئے گھر میں داخل ہوئے اور نوبیاہتا جوڑے کو تیز دھار آلے سے قتل کرکے فرار ہو گئے۔