تیونس کے صدر قیس سعید نے ملک کے وزیراعظم احمد ہاچانی کو برطرف کر دیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق تیونس کے صدر قیس سعید نے وزیراعظم احمد ہاچانی کو بغیر کوئی وجہ بتائے عہدے سے ہٹا دیا۔
تیونس کے ایوان صدر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ احمد ہاچانی کی جگہ سماجی امور کے وزیر کامل مدوری کو وزیراعظم مقرر کر دیا گیا ہے۔
تیونس کے نئے سربراہ حکومت کام مدوری نے رواں برس مئی میں وزیر کا عہدہ سنھبالا تھا اور ایوان صدر کی جانب سے جاری تصویر میں صدر قیس سعید کو کامل مدوری کے ساتھ ہاتھ ملاتے بھی دکھایا گیا ہے۔
یاد رہے کہ احمد ہاچانی نے گزشتہ برس اگست میں نجلی بودین کی جگہ وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالا تھا جنہیں بھی صدر نے بغیر کسی معقول وجہ سے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔