خیبرپختونخوا میں صحت کارڈ کے بعد ایجوکیشن کارڈ

خیبرپختونخوا میں ‘تعلیم کارڈ’ کے اجراء کا فیصلہ کر لیا گیا. وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے محکمہ تعلیم اور خزانہ کو فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کر دیں ہے۔ تعلیم کارڈ کا اجراء "اپر چترال” سے کیا جائے گا، وزیراعلٰی خیبرپختونخوا نے کہا کہ پسماندہ ضلع سےتعلیم کارڈ کا اجراء کررہے ہیں، اپر چترال سے منصوبے کو پائلٹ کریں گے، بہترین نتائج کے لئے منصوبے کو پہلے پائلٹ کیا جائے گا، دیگر ضلعوں تک مرحلہ وار وسعت دی جائے گی، انہوں نے کہا کہ یہ ہماری حکومت کا فلیگ شپ منصوبہ ہوگا، مستقبل کے نوجوانوں پر یہ ہماری حکومت کی سب سے بڑی انوسمٹمنٹ ہوگی.

تعلیم کارڈ کے اجراء کا فیصلہ ایک اہم اجلاس میں کیا گیا، جس کی صدارت وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈا پور نے کی. وزیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم فیصل خان ترکئی، مشیر خزانہ مزمل اسلم، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری، سیکرٹری تعلیم مسعود احمد و دیگر نے شرکت کی.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے