مکران کوسٹل ہائی وے پر زائرین کی بس کھائی میں گرگئی؛ 12 افراد جاں بحق

کوئٹہ: مکران کوسٹل ہائی وے بزی لک کے مقام پر ایران سے آنے والے زائرین کی بس کھائی میں گرنے سے 12 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایدھی ذرائع کے مطابق حادثے میں 35 افراد زخمی بھی جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

زائرین کی بس ایران سے آرہی تھی کہ بزی لک کے مقام پر بریک فیل ہونے کے باعث کھائی میں جا گری، ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق اور زخمیوں کو بس سے نکالا۔

راولاکوٹ سے راولپنڈی آنے والی کوسٹر گہری کھائی میں گرگئی، 30افراد جاں بحق

جاں بحق ہونے والوں کا تعلق لاہور اور گجرانوالا سے بتایا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل بھی پاکستانی زائرین کی بس کو ایران میں حادثہ پیش آیا تھا جس میں 35 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے تھے۔ زائرین کا تعلق سندھ کے شہر لاڑکانہ سے تھا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لسبیلہ کے قریب بس کھائی میں گرنے سے زائرین کے جاں بحق پر گہرے رنج و دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی و تعزیت کی ہے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے