بھارت: 21 بچوں کے جنسی استحصال کے مجرم ہاسٹل وارڈن کو سزائے موت سنادی گئی

بھارتی ریاست اروناچل پردیش کے ایک اسکول ہاسٹل کے سابق وارڈ کو بچوں سے جنسی زیادتی کے جرم میں سزائے موت سنادی گئی۔

گزشتہ روز ہاسٹل کے وارڈن پر 2014 سے 2022 کے دوران 21 بچوں سے جنسی زیادتی کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔

عدالت نے اسکول کے ہیڈ ماسٹر اور ایک ٹیچر کو بھی جرم میں معاونت کے الزام میں 20، 20 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

ہیڈماسٹر پر الزام ہے کہ جب کچھ متاثرہ بچوں نے ہیڈ ماسٹر کو معاملے کی شکایت کی تو اس نے اسکول کی ساکھ کو بچانے کے لیے بچوں کو خاموش رہنے کا کہا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تینوں مجرمان پر تعزیرات ہند اور بچوں کو جنسی جرائم سے محفوظ رکھنے کے ایکٹ (پاکسو) کے تحت مقدمہ چلایا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ معاملہ 2022 میں اس وقت سامنے آیا جب ایک شخص نے وارڈن کے خلاف رپورٹ درج کروائی جس میں الزام لگایا گیا کہ وارڈن نے اس کی 12 سالہ جڑواں بیٹیوں کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی ہے۔

اس معاملے پر بننے والی خصوصی ٹیم کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ ہاسٹل وارڈن نے 2014 سے 2022 کے درمیان 21 بچوں کا جنسی استحصال کیا جن میں 6 سے 14 سال کے لڑکے بھی شامل تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے