پنجاب میں جاری شدید سردی کی لہر کے باعث صوبائی محکمہ تعلیم نے صوبے بھر میں تمام سرکاری و نجی اسکول ایک ہفتے کے لئے بند کر دیئے ہیں۔
صوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردی نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے تمام سرکاری و نجی اسکول 26 سے 31 جنوری تک بند رہیں گے۔
اسکولوں میں تدریسی عمل یکم فروری سے شروع ہوگا۔
ایگزیکیٹیو ڈسٹرکٹ آفیسر (ای ڈی او) ایجوکیشن کے مطابق اسکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ چھوٹے بچوں کو پنجاب میں جاری حالیہ شدید سردی کی لہر سے بچانے کے لئے کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ صوبے کے تمام کالجوں اور یونیورسٹیوں میں تدریسی عمل شیڈول کے مطابق جاری رہے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سردی کی لہر برقرار رہی تو تعطیلات میں مزید اضافہ کیاجاسکتا ہے۔