آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کا دن منایا جارہا ہے۔
صحافیوں کے تحفظ پر کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم کے مطابق رواں سال 6 صحافیوں کو قتل کیا گیا اور 11 پر قاتلانہ حملے ہوئے۔
تنظیم نے بتایا کہ صحافیوں کے تحفظ کے لیے قانون سازی کے باوجود حکومتیں ان قوانین کو پوری طرح نافذ کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکیں اور صحافی خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں۔
ایک اور رپورٹ کے مطابق نومبر 2023 سے اگست 2024 کے دوران صحافیوں کے خلاف 57 واقعات ریکارڈ کیے گئے۔