سول سوسائٹی عمرکوٹ کے وفد کا رحمت للعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی کا دورہ

ضلع عمرکوٹ؛ سندھ کے سول سوسائٹی کے ممبران کے ایک وفد نے قومی رحمت للعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی کا استقبال کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ۔ وفد میں سول سوسائٹی سپورٹ پروگرام، عمرکوٹ سٹیزنز فورم، ڈسٹرکٹ ویمن گروپ عمرکوٹ، سندھ آبادی سنگت، اور دیگر تنظیموں کی نمائندگی کر رہا تھا۔ وفد میں مسلمانوں سمیت مختلف مذہبی پس منظر رکھنے والے افراد شامل تھے۔

چیئرمین جناب خورشید احمد ندیم نے مہمانوں کو گرمجوشی سے خوش آمدید کہا اور قومی رحمت اللعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی کے بارے میں بریفنگ دی، جس میں بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے والے کلیدی اقدامات پرخصوصاًروشنی ڈالی۔ انہوں نے وفد کو سال 2023-24 کے لیےاتھارٹی کی پیش رفت رپورٹ بھی پیش کی۔

سول سوسائٹی سپورٹ پروگرام کے مینیجر میر حسام آریسر اور دیگر مہمانان نے اتھارٹی کی کاوشوں کی تعریف کی اور سیرت النبیﷺ کی تعلیمات کے تحت بین المذاہب ہم آہنگی کو بڑھانے کے لیے قیمتی تجاویز پیش کیں۔ اس موقع پر اتھارٹی کے ڈائریکٹر جناب سہیل بن عزیز نے بھی خطاب کرتے ہوئے اتھارٹی کی مختلف سرگرمیوں پر روشنی ڈالی۔ دعدے کے اختتام پر مہمانان کو اتھارٹی کی جانب سے یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے