فتنہ الخوارج کے مذموم عزائم کو خاک میں ملاتے رہیں گے؛ وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی اور فتنہ الخوارج کے مذموم عزائم کو خاک میں ملاتے رہیں گے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شمالی وزیرستان کے علاقے اسپین وام میں فتنہ الخوارج کے 4 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے اور 2 کو زخمی کر کے گرفتار کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم کو اپنے سیکیورٹی فورسز کے جوانوں پر فخر ہے، فتنہ الخوارج کے مذموم عزائم اس طرح خاک میں ملاتے رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک ہماری دہشتگردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں دو علیحدہ علیحدہ کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ 2 کو زخمی حالت میں گرفتار کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر ایک آپریشن کیا جس کے دوران خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو خوارج ہلاک ہوئے۔

ایک اور واقعے میں پاک افغان ن سرحد سے خوارج کے ایک گروپ کی نقل و حرکت کو سیکیورٹی فورسز نے اسپن وام کے علاقے میں مانیٹر کیا، جہاں دہشتگرد پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

سکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ان کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا، فائرنگ کے نتیجے میں دو خوارج ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔

شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں چار خوارج ہلاک

شمالی وزیرستان کے ضلع میں سیکیورٹی فورسز نے دو مختلف جھڑپوں میں چار خوارج کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر ایک آپریشن کیا جس کے دوران خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو خوارج ہلاک ہو گئے۔

ایک اور واقعے میں پاکستان-افغانستان سرحد سے خوارج کے ایک گروپ کی نقل و حرکت کو سیکیورٹی فورسز نے اسپن وام کے علاقے میں مانیٹر کیا، جہاں دہشتگرد پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

سکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ان کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا، فائرنگ کے نتیجے میں دو خوارج ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔

علاقے میں کسی بھی باقی خوارج کی تلاش اور خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک کی سرحدوں کی حفاظت اور دہشت گردی کے خاتمے کے عزم پر قائم ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے