بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ذرائع نے بتایا کہ پارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کل ہونے والے احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کا کل کے احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا تاہم وہ وزیراعلیٰ ہاؤس سے احتجاج کی نگرانی کریں گی۔

انہوں نے بتایا کہ ہر حلقے سے اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز قافلے کی نگرانی کریں گے۔

زرائع پی ٹی آئی نے مزید بتایا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور صوابی سے قافلے کی قیادت سنبھالیں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا صبح 11 بجے پشاور سے روانہ ہوں گے اور صوابی پہنچیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے