تعلیم کا مقصد معلومات کی ترسیل کی بجائے حقیقی معنوں میں سماجی تبدیلی لانا ہے۔ بلتستان یونیورسٹی میں سوک ایجوکیشن پر ورکشاپ کا انعقاد

سنٹر فار ریسرچ اینڈ ڈائیلاگ کے زیر اہتمام جرمن تنظیم ایف ای ایس کے تعاون سے بلتستان یونیورسٹی میں منعقدہ سوک ایجوکیشن کے موضوع پر ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب سے پاکستان میں ایف ای ایس کے سربراہ ڈاکٹر فیلکس بینجمن ، ڈیجیٹل میڈیا الائنس فار پاکستان کے صدر سبوخ سید ، ڈائریکٹر اکیڈیمکس ڈاکٹر علمدار حسین ، پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق مندوق اور معروف صحافی نثار عباس نے خطاب کیا ۔

ورکشاپ میں بلتستان یونیورسٹی اور دینی مدارس کے طلبہ و طالبات سمیت ساٹھ س زائد سماجی اور تعلیمی شعبے سے منسلک اہم شخصیات نے شرکت کی ۔ ورکشاپ میں سوک ایجوکیشن کیا ہے ؟ معاشرے اور فرد کے درمیان تعلق ، پہاڑی علاقوں میں تنوع ، رسوم و رواج ، شہریت، قانون اور معاشرہ ، فیک نیوز اور اس کے اثرات سے بچاو کے عملی طریقوں جیسے موضوعات پر باہمی گفتگو کی گئی ۔

ورکشاپ کا مقصد طلباء میں شہری اقدار اور انکی ذمہ دارشہریوں کی تشکیل میں اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔ ورکشاپ کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ایف ای ایس کے سربراہ ڈاکٹر فیلکس بینجمن جامعات میں شہری تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے سماجی ذمہ داری، رواداری اور امن کے فروغ میں سوک ایجوکیشن کے کردارپرگفتگو کی۔

سینٹرفار ریسرچ اینڈ ڈائیلاگ کے رکن اور ڈیجیٹل میڈٖیا الائنس کے صدر سبوخ سید نے کہا کہ تعلیم کا مقصد معلومات کی ترسیل کی بجائے حقیقی معنوں میں سماجی تبدیلی لانا مقصود ہے۔ تعلیمی ادارے نہ صرف علم و دانش کے مراکز ہیں بلکہ کردار، ہمدردی اور باضمیر شہریت کے گڑھ بھی ہیں۔ یہ سیمینارجامعات میں سوک ایجوکیشن کے فروغ کی راہ ہموار کرے گی۔

ڈائریکٹر اکیڈیمکس ڈاکٹر علمدار حسین نے کہا کہ اعلیٰ تعلیمی ادارے محض سیکھنے کی جگہ نہیں ہیں۔ یہ وہ جگہیں ہیں جہاں خیالات کی پرورش کی جاتی ہے، جہاں ذہنوں کی تشکیل ہوتی ہے، اور جہاں مستقبل کے رہنما تشکیل پاتے ہیں۔

معروف صحافی نثار عباس نے کہا کہ معاشرے میں امن و امان اور پرامن زندگی کے لیے صبر و تحمل کے کلچر کو فروغ دینا ہوگا، سیاسی، سماجی، مذہبی اور فکری رہنما لوگوں کو اچھے اخلاق اور صبر کا درس دیں جب کہ اساتذہ طلبہ کو اخلاقیات سکھائیں اور ان کی تربیت کریں۔

ڈاکٹر اشتیاق مندق نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں صدیوں سے اصول ، رسوم اور رواج نافذ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا معاشرہ کسی قسم کے فساد کامتحمل نہیں ہو سکتا۔

تقریب کے اختتام پر ورکشاپ کے شرکاء میں توصیفی اسناد تقسیم کی گئیں ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے