لاہور اور پنڈی کے بعد اسلام آباد میں بھی کل تعلیمی ادارے بند رکھنےکا اعلان

راولپنڈی اور لاہور کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی کل 16 دسمبرکو تعلیمی ادارے بند رکھنےکا اعلان کردیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں تمام نجی اور سرکاری اسکول وکالج 16 دسمبر کو بند رہیں گے۔

دوسری جانب ضلع راولپنڈی میں بھی کل 16 دسمبرکو تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

ڈپٹی کمشنرحسن وقار چیمہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کل ضلع کے تمام نجی اور سرکاری اسکول وکالج بند رہیں گے۔

اس کے علاوہ لاہورضلع میں بھی نجی و سرکاری اسکولوں اور کالجز میں کل چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے چھٹی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق لاہور ضلع کے تمام نجی و سرکاری اسکول اور کالج کل بند رہیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے