میاں چنوں میں 12 سال کے بچےکو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق 12 سال کا بچہ اپنی بہن کے ہمراہ ملتان سے 3 روز قبل اپنےکزن کی شادی میں میاں چنوں آیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ بچہ اچانک غائب ہوگیا تھا جس کے بعد اسے تلاش کیا گیا اور پھر اس کے اغوا کا مقدمہ گزشتہ روز تھانہ چھب کلاں میں درج کیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے بچے سے مبینہ زیادتی کے بعد قتل کرکے لاش گھر کے صحن میں دفن کردی تھی۔
پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے اور دوسرے کی تلاش جاری ہے۔ ملزم کی نشاندہی پرپولیس نےلاش برآمدکرلی ہے۔