پی ٹی آئی سے تحریری مطالبات مانگے ہیں، مذاکرات کیلئے کوئی غیر ملکی دباؤ نہیں: پرویز اشرف

پیپلزپارٹی کے رہنما راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ مذاکرات کے لیے تحریک انصاف سے تحریری چارٹر آف ڈیمانڈ مانگا ہے، نہ کوئی غیر ملکی دباؤ ہے نہ عدالتی فیصلہ مؤخر ہونے کا اس سے کوئی تعلق ہے۔

رہنما ایم کیو ایم فاروق ستار کا کہنا ہے کہ انھیں تو ٹرمپ کا فون نہیں آیا کہ وہ ان کے ساتھ بیٹھیں اور بات کریں، مل کر بات چیت کرنے سے مسائل حل ہوتے ہیں۔

صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ ہم ریلیف نہیں مانگ رہے بلکہ فیکٹ اینڈ فائنڈنگ چاہتے ہیں، ایسا کوئی مطالبہ نہیں کر رہے جو ماورائے آئین ہو۔

ہمیں کوئی اعتراض نہیں کہ پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی بانی پی ٹی آئی کو معلومات پہنچائے اور ہدایات لے، پر آج کے مذاکرات میں بڑی سختی سے یہ بات طے کی گئی ہے کہ معاملات اسی چار دیواری میں طے کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز کیس کے فیصلے سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، کوئی بھی مذاکرات تلوار لٹکا کر نہیں کرسکتے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے