افغانستان میں موجود دہشتگرد گروپوں سے پاکستان کو خطرہ ہے: ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ افغانستان میں موجود دہشت گرد گروپوں سے پاکستان کو خطرہ لاحق ہے۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا سال 2024 پاکستان کی سفارت کاری کے حوالےسے مصروف رہا، متعدد ممالک کے سربراہوں نے پاکستان کا دورہ کیا جبکہ یو این ہائی کمشنر برائے مہاجرین اور دولت مشترکہ کےسربراہوں نے بھی پاکستان کادورہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال کا آغاز ایران کے ساتھ بدقسمت فوجی معرکے کے ساتھ ہوا، پاک ایران قیادت نے بعد میں اسے مؤثر طریقے سے حل کیا، ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے اپریل میں دورہ پاکستان میں اہم امور پراتفاق ہوا۔

افغانستان میں کارروائی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا سوشل میڈیا پر یقین نہ کریں، افغانستان میں موجود دہشتگرد گروپوں سے پاکستان کو خطرہ لاحق ہے، اپنے عوام کے تحفظ کے لیے پُر عزم ہیں، انسداد دہشتگردی آپریشن انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر احتیاط سے منتخب کیے جاتے ہیں، ترجیح ہے کہ مسائل بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کریں۔

ممتاز زہرا بلوچ نےکہا کہ امریکا اور یورپی یونین سے تعلقات ہمہ جہتی اور باہمی احترام پر مبنی ہیں، غیر یورپی ملکوں سے بھی رابطہ ہے، روس اور برطانیہ کے ساتھ تعلیم ، صحت اور انسانی وسائل کے شعبوں میں تعاون جاری رہے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے