غزہ میں اسرائیلی بمباری سے پولیس چیف اور انکے معاون شہید

جنوبی غزہ کے المواصی کیمپ پر اسرائیلی بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 11 ہو گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق المواصی کیمپ پر اسرائیلی بمباری سے غزہ پولیس چیف محمود صلاح اور ان کے معاون حسان مصطفیٰ بھی شہید ہو گئے۔

عرب میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی بمباری سے شہید ہونے والے محمود صلاح غزہ پولیس فورس کے ڈائریکٹر جنرل تھے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نےالمواصی کیمپ میں محمود صلاح کے خیمےکو نشانہ بنایا جس میں وہ اور ان کے معاون شہید ہو گئے۔

خیال رہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ پر فضائی بمباری کا سلسلہ تیز ہو چکا ہے اور اسرائیل تمام انسانی حقوق کے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بغیر کسی تمیز کے اسپتالوں، اسکولوں اور مہاجرین کے کیمپ کو بربریت کا نشانہ بنا رہا ہے۔

چند روز قبل اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع آخری فعال کمال عدوان اسپتال کو نشانہ بنایا اور اسپتال کے اہم حصوں کو آگ لگا کر جلا دیا جس کے باعث اسپتال غیر فعال ہو گیا۔

صیہونی فورسز نے کمال عدوان اسپتال کے ڈائریکٹر حسام ابو صفیہ کو بھی حراست میں لیکر انہیں حراستی مرکز منتقل کر دیا ہے۔

اس حوالے سے اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں اسپتالوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا جا رہا ہے جو کہ نسل کشی کے زمرے میں آتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے