جو بائیڈن کا لاس اینجلس میں آگ سے ہونیوالی تباہی پر 100 فیصد اخراجات اٹھانے کا اعلان

امریکی صدر جو بائیڈن نے لاس اینجلس میں آگ لگنے سے ہونے والی تباہی پر اگلے 6 ماہ تک 100 فیصد اخراجات اٹھانے کا اعلان کردیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لاس اینجلس کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر بریفنگ کے دوران صدر بائیڈن نے کہا کہ فنڈنگ کی رقم سے متاثرہ علاقوں سے ​​ملبہ ہٹایا جائے گا، عارضی پناہ گاہیں قائم کی جائیں گی، ریسکیو ورکرز کی تنخواہوں سمیت جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام اقدامات پورے کیے جائیں گے۔

صدر جو بائیڈن نے کہا کہ تعمیراتی کام کے لیے اضافی فنڈز پاس کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے جس کے لیے وہ کانگریس سے اپیل کریں گے۔

دوسری جانب نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گورنرکیلیفورنیا سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے خوبصورت ترین علاقوں میں سے ایک جل کر راکھ ہوگیا،زمہ دار ڈیموکریٹ گورنر نیوسم ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی شہر لاس اینجلس میں تاریخ کی بدترین آگ کی وجہ سے 9 ہزار گھر اور عمارتیں راکھ کا ڈھیربن گئیں جبکہ 32 ہزار سے زائد ایکڑ رقبہ پر وادیاں اجڑ گئیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ کہنا قبل ازوقت ہے کہ ہلاک افراد کی اصل تعداد کیا ہوگی؟منگل سے لگی آگ پر اب تک نہ قابو پایا جا سکا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے