لاہور میں ن لیگ کا آفس جلانے کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت 31 ملزمان پر فرد جرم عائد

انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے مسلم لیگ ن کا آفس جلانے کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت 31 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔

لاہور میں مسلم لیگ ن کا دفتر جلانے سے متعلق کیس کی سماعت انسداد دہشتگری عدالت کے جج ارشد جاوید نے سماعت کی۔ ڈاکٹر یاسمین راشد،محمود الرشید, عمر سرفراز ، اعجاز چوہدری سمیت دیگر کو جیل سے پیش کیا گیا جبکہ صنم جاوید حاضری کیلئے پیش ہوئیں۔

عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید پر فرد جرم عائد کی، صنم جاوید سمیت دیگر ملزمان پر بھی فرد جرم عائد کی گئی۔

پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔

کیس کی سماعت 23 جنوری تک ملتوی کر دی گئی، لاہور میں مسلم لیگ ن کا دفتر جلانے سے متعلق کیس کی مزید کارروائی کوٹ لکھپت جیل میں ہو گی،

یاد رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ گلبرگ اور تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے مقدمات درج کر رکھے ہیں، پی ٹی آئی رہنماؤں پر بغاوت اور کارکنوں کو جلاؤ گھیراؤ پر اکسانے کا الزام ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے