پاکستان میں شرح پیدائش کم ہوکر 3.6 فیصد ہوگئی

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق سال 2024 میں پاکستان میں شرح پیدائش میں کمی دیکھی گئی ہے۔

اقوام متحدہ کی ورلڈ فرٹیلیٹی رپورٹ کے مطابق سال 2024 میں پاکستان میں شرح پیدائش کم ہوکر 3.6 فیصد رہ گئی ہے جو 1994 میں 6 فیصد تک تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2023 میں شرح پیدائش 3.2 تھی جو 2022 کے مقابلے میں 1.88 فیصد کم تھی۔

رپورٹ کے مطابق 2024 میں 63 ممالک میں رہنے والے 1.8 ارب افراد آبادی میں کمی کے مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔

رپورٹ میں حکومتوں پر کم عمری کی شادی پر پابندی، خواتین اور لڑکیوں کے حقوق کے تحفظ اور تولیدی صحت کی مکمل سہولیات یقینی بنانے کے لیے مؤثر قوانین کے نفاذ پر زور دیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے