آج کی دس اہم ترین خبروں پر مشتمل آئی بی سی اردو کا خصوصی نیوز بلیٹین ، آج جمعرات کا روز ہے اور تاریخ ہے 6 فروری 2025

آج کی دس اہم ترین خبروں پر مشتمل آئی بی سی اردو کا خصوصی نیوز بلیٹین ، آج جمعرات کا روز ہے اور تاریخ ہے 6 فروری 2025 جبکہ شعبان المعظم کی آج سات تاریخ ہے.
……………………………………………………………
سب سے پہلے اہم خبروں کا خلاصہ

امریکا کے بعد اسرائیل کا بھی اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل چھوڑنے کا فیصلہ
ٹرمپ کا غزہ پر قبضے کا اعلان، اسرائیلی وزیر دفاع نے فوج کو تیار رہنے کا حکم دیدیا
غزہ کے عوام کی منتقلی کی بات غیرمنصفانہ، تکلیف دہ اور تشویشناک ہے: پاکستان
عمرہ پر جانے والے زائرین کیلئے بڑی خوشخبری
پیکا ایکٹ پر تحفظات دور کرنے کیلیے حکومت اور صحافیوں کو ساتھ بٹھانے کا فیصلہ
مریم نواز نے دوسرے صوبوں کے طلبہ کیلئے بھی ہونہار اسکالر شپ کی منظوری دیدی
رمضان شوگر ملز ریفرنس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز بری
جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کیلئے 9 ایڈیشنل ججز کی منظوری دے دی
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے 8 فروری 2024 کو عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف یوم سیاہ منانےکا اعلان کردیا.
تحریک انصاف کہتی ہے کہ حکومت آج کمیشن بنادے ہم مذاکرات میں شامل ہوں گے.
مولانا فضل الرحمان کی دھمکی کے بعد شہباز شریف مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچ گئے .
حسینہ واجد اپنے والد کا گھر جلتا ہوا دیکھ کر زار و قطار رو پڑیں.
نورا فتیحی کی موت کی جھوٹی خبروں نے سوشل میڈیا کو ہلا کر رکھ دیا، اصل ماجرا کیا تھا؟

…………………..
یوٹیوب لنک؛

امریکا کے بعد اسرائیل نے بھی اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے صدر کو لکھے گئے خط میں اسرائیلی وزیر خارجہ گیڈیئن سار نے کہا کہ امریکا کی طرح اسرائیل بھی انسانی حقوق کونسل سے دستبردار ہورہا ہے۔اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہا کہ انسانی حقوق کونسل کے اسرائیل کےلیے متعصبانہ رویے کی وجہ سے کونسل چھوڑ رہے ہیں، اسرائیل اب اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاسوں میں شرکت نہیں کرےگا۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے جمعرات کے روز فوج کو تیار رہنے کے احکامات جاری کیے جس میں کہا گیا ہےکہ اسرائیلی فوج غزہ کے رہائشیوں کو رضا کارانہ طور پر علاقہ چھوڑنے کی منصوبہ بندی کے لیے تیار رہے۔رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع نے یہ احکامات امریکی صدر ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے اعلان کے بعد جاری کیے تاہم ٹرمپ کو اپنے اس اعلان پر عالمی برادری کی سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

فیس بک لنک ؛
https://www.facebook.com/share/v/14hoaPmGSd/

پاکستان نے غزہ کے عوام کی منتقلی کی بات کو غیرمنصفانہ، تکلیف دہ اور تشویشناک قرار دیا ہے۔دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ ہم فلسطینیوں کی خواہش کے مطابق دو ریاستی حل کے حامی ہیں جو فلسطینی چاہتے ہیں ہم اس کی حمایت کرتے ہیں۔

ٹک ٹاک لنک
https://www.tiktok.com/@ibcurdu/video/7468380265971256584

وفاقی وزارت صحت نے سعودی عرب کی جانب سے گردن توڑ ویکسین لازمی قرار دیے جانے کے بعد ویکسین درآمد کرلی ہے اور پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔وزارت صحت کے ذرائع نے بتایا کہ گردن توڑ بخار ویکسین کی 37 ہزار 500 خوراک پاکستان لائی گئی ہیں اور گردن توڑ بخار کی یہ ویکسین فائزر پاکستان نے درآمد کی ہے اور مذکورہ کمپنی گردن توڑ بخار ویکسین صوبوں کو فراہم کرے گی۔

صحافتی تنظیموں کے احتجاج اور شدید ردعمل پر قائمہ کمیٹی نے پیکا ایکٹ کے تحفظات کو دور کرنے کیلیے صحافیوں کے ساتھ مل کر ذیلی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔کمیٹی کے چیئرمین پولین بلوچ نے کہا کہ پیکا پر ذیلی کمیٹی بنا کر خدشات دور کریں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دوسرے صوبوں کے طلبہ کیلئے بھی ہونہار اسکالر شپ اسکیم کی منظوری دے دی۔مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں طلبہ کے لیے لیپ ٹاپس کی تعداد بڑھا کر ایک لاکھ 10 ہزار کر دی ہے ۔ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، بلوچستان اور خیبرپختونخوا سمیت دیگر صوبوں کے طلبہ بھی ہمارے بچے ہیں، لیپ ٹاپ اور ہونہار اسکالر شپ دیگر صوبوں کے طلبہ کا بھی حق ہے.
………..
لاہور سے خبر اینٹی کرپشن کورٹ کے جج سردار اقبال ڈوگر نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئےملزم وزیر اعظم شہباز شریف اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو بری کر دیا۔
………………
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں ایڈیشنل ججز کے لیے خالد اسحاق، چوہدری سلطان محمود، جواد ظفر، سردار اکبر علی ڈوگر، اویس خالد اور ملک جاوید اقبال ، حسن نواز مخدوم، احسن رضا کاظمی اور ملک وقار حیدر اعوان کے ناموں کی منظوری دے دی گئی ہے۔

بنگلادیش کی سابق وزیرِاعظم شیخ حسینہ واجد ڈھاکا میں اپنا آبائی گھر نذر آتش ہونے کی ویڈیو دیکھ کر رو پڑیں۔بنگلادیش کی سابق وزیراعظم نے کہا کہ گھر جلائے جا سکتے ہیں، گرائے جا سکتے ہیں لیکن تاریخ نہیں مٹائی جا سکتی۔ وہ ہمیشہ زندہ رہتی ہے۔شیخ حسینہ واجد نے کہا کہ اپنے خاندان میں سے صرف میں اور میری بہن زندہ بچ سکیں اور ہمارے پاس اپنے والدین کی واحد یادیں یہ گھر تھا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے 8 فروری 2024 کو عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف یوم سیاہ منانےکا اعلان کردیا۔انہوں نے کہا کہ لوگوں نے ووٹ کسی اور کو دیا، لیکن فارم 47 پر کسی اور کو جتوادیا گیا، ملک میں افراتفری کی وجہ مینڈیٹ کا چوری ہونا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف، نواز شریف اور مریم نواز فارم 47 کے ذریعے آئے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ حکومت نیک نیتی دکھائے اور ہمارے مطالبے پر دو کمیشن بنائے تو ہم آج ہی مذاکرات میں شامل ہوں گے۔سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اور پی ٹی آئی سینیٹر شبلی فراز نے اڈیالہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 8 فروری ایک ایسا دن ہے جس کو پاکستان کی سیاسی تاریخ میں سیاہ دن کے طور پر دیکھا جائے گا۔

گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان کی جانب سے اسمبلیاں توڑ کر انتخابات کروانے کے مطالبے کے آج وزیر اعظم شہباز شریف مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر پہنچے ہیں . ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے مولانا فضل الرحمان کو ماحول میں تناؤ کرنے کا کہا ہے .
…………

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے خاتون ٹک ٹاکرامشا رحمان کی مبینہ ویڈیو لیک کرنے کے الزام میں گرفتارملزم کی ضمانت منظور کرلی۔ امشا رحمان نے ملزم کے معافی مانگنے پر مشروط معافی دے دی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدنان رسول لاڑک نے ملزم کی ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت کی، خاتون ٹک ٹاکرنے ویڈیو لیک کیس میں گرفتارملزم عبدالعزیز کومشروط معافی دے دی۔

فیکٹ چیک میں آج بات کریں‌گے .

بالی وڈ کی معروف ڈانسنگ گرل اور مراکش سے تعلق رکھنے والی نورا فتیحی اپنی سالگرہ سے ایک دن قبل ایک عجیب و غریب جھوٹی خبر کا شکار بن گئیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے مخصوص ڈانس کے اسٹیپس سے اسٹیج میں جان پھونکنے والی نورا فتیحی سے متعلق جھوٹی خبریں وائرل ہوئیں کہ وہ ایک حادثے کا شکار ہوکر دنیا سے رخصت ہوگئی ہیں۔سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیلنے والی گمراہ کن ویڈیو میں ایک خاتون کو پہاڑ کی بلندی سے نیچے گرتے ہوئے دیکھا گیا۔بعدازاں یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تاہم ان دعوؤں میں کوئی صداقت نہیں اور بھارتی میڈیا نے نورا کے زندہ سلامت ہونے کی تصدیق کی ہے۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے نورا سے متعلق جھوٹی اور غلط خبریں پھیلانے والوں پر سخت تنقید کی گئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے