آج کی دس اہم ترین خبروں پر مشتمل آئی بی سی اردو کا خصوصی نیوز بلیٹین

آج کی دس اہم ترین خبروں پر مشتمل آئی بی سی اردو کا خصوصی نیوز بلیٹین، آج جمعہ کا روز ہے اور تاریخ ہے 7 فروری 2025 جبکہ شعبان المعظم کی آج آٹھ تاریخ ہے. ……………………………………………………………
سب سے پہلے اہم خبروں کا خلاصہ

حیدرآباد بائی پاس پر وکلا کا دھرنا،ٹریفک معطل، مسافر رُل گئے
صوابی جلسہ، پی ٹی آئی کا انتشار اور ٹکراؤ نہ کرنے کا اعلان
قونصلیٹ کے عملے نے امریکی خاتون کو وطن واپسی پر آمادہ کرلیا
پانی ضائع کرنے والے گھروں اور پیٹرول پمپس پر جرمانے کا حکم
مانسہرہ میں پیکا قانون کے تحت شہری گرفتار ، مقدمہ درج
امریکا: عدالت میں قتل کے ملزم پر مقتول کے رشتے دار پل پڑے
امریکا نے ہماری سلامتی کو خطرے میں ڈالا تو ہم ان کی سکیورٹی کو خطرے میں ڈالیں گے: ایرانی سپریم لیڈر
ایف بی آر ٹیکسز ادائیگی یقینی بنائے بغیر موبائل نہ خریدیں، پی ٹی اے کا مشورہ
نورا فتیحی کے سالگرہ ڈریس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
القسام بریگیڈز کے نائب سربراہ مروان عیسیٰ کی شہادت کے ایک سال بعد تدفین

یوٹیوب لنک

…………..
حیدرآباد: وکیل پر مقدمےکے اندراج کے خلاف حیدرآباد بائی پاس پر وکلا کا دھرنا 24 گھنٹوں سے جاری ہے جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے۔ حیدرآباد میں پولیس کی جانب سے وکیل کے خلاف مقدمہ کرنے پر وکلا نے احتجاج کرتے ہوئے قومی شاہراہ (حیدرآباد بائی پاس) پر دھرنا دے رکھا ہے جس سے ٹریفک روانی متاثر ہے اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ 24 گھنٹوں سے جاری دھرنے کے باعث کراچی سے ملک کے دیگر حصوں کو جانے والی قومی شاہراہ پر ٹریفک معطل اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئی ہیں۔
………..
فیس بک لنک
https://www.facebook.com/share/v/1DcbJ5vUPp/

تحریک انصاف نے 8 فروری کے الیکشن کو ایک سال مکمل ہونے پر انتشار اور ٹکراؤ نہ کرنے کا اعلان کردیا۔تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے کہا ہےکہ کل صرف صوابی میں جلسہ ہوگا جب کہ تحصیل اور یو سی کی سطح پر احتجاج کیا جائے گا، کل انتشار اور ٹکراؤ کا ارادہ نہیں ہے۔
……….
امریکی قونصلیٹ کے عملے نے امریکی خاتون کو وطن واپسی پر آمادہ کرلیا۔سوشل میڈیا پر پاکستانی نوجوان سے مبینہ محبت کی کہانی کے پس منظر میں کراچی آئی امریکی خاتون سے جناح اسپتال میں امریکی قونصلیٹ کے عملے نے ملاقات کی۔ ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ جناح اسپتال کے اسپشل وارڈ میں زیر علاج امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس کو وطن واپسی کے لیے آمادہ کر لیا گیا ہے اور امریکی قونصل خانے کی طرف سے خاتون کی ریٹرن ٹکٹ کا بندوبست کیا جا رہا ہے۔
………
لاہور ہائیکورٹ نے گاڑیاں دھو کر پانی ضائع کرنے والے گھروں اور پیٹرول پمپس کو جرمانے کرنے کا حکم دیدیا۔جسٹس شاہد کریم نے حکم دیا کہ جو گھر پر گاڑیاں دھوکر پانی ضائع کرے ان کو 10 ہزار روپے جرمانہ کریں جبکہ خلاف ورزی پر پیٹرول پمپس کو ایک لاکھ روپے جرمانہ کریں۔جسٹس شاہد کریم کا کہنا تھا پانی کو محفوظ بنانے کے لیے باقاعدہ رولز بنانے کی ضرورت ہے، گھروں میں گاڑیاں دھونے کا کام ختم کرا لیں تو آپ بہت سا پانی بچا سکتے ہیں، مہم چلانی چاہیےکہ گھروں میں گاڑیاں دھونا سختی سےمنع ہے، پورے شہر میں بینر پوسٹر لگائیں کہ گھروں میں گاڑیاں دھونا منع ہے.
……….

خیبرپختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں دی پریوینشن آف الیکٹرونک کرائمز(پیکا) ترمیمی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے جماعت اسلامی کے مقامی رہنما کوگرفتارکرلیا گیا۔مقدمہ پولیس کی مدعیت تھانہ سٹی میں درج کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ شبیر احمد خان نے دو روز قبل یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پراپنےخطاب میں حکومت اور اداروں کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے تھے۔ ملزم نے بذریعہ لاؤڈ اسپیکر اپنی تقریر میں لوگوں کو اکسایا.، حکومت وقت، ریاستی اداروں اوراہلکاروں کے خلاف تقاریرکیں اور بدنام کیا۔
………..
امریکی ریاست نیو میکسیکو میں قتل کے ملزم پر دوران سماعت مقتول کے رشتے دار پل پڑے۔ رشتے داروں نے ملزم پر لاتوں اور مکوں کی بارش کردی، کرسیوں کا بھی استعمال کیا گیا جس سے کمرہ عدالت اکھاڑا بن گیا۔عدالت میں موجود پولیس اہلکار نے ملزم کو مقتول کے رشتے داروں سے محفوظ رکھنے کی کوشش اور پھر ٹیزر گن نکال کر ملزم کو مزید حملے سے بچایا۔
……….
امریکا کی جانب سے ایران پر عائد پابندیوں پر ردعمل دیتے ہوئے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے امریکا کے ساتھ مذاکرات نہ کرنے کا اعلان کردیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر پابندیاں لگانے کے بعد ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے امریکا کے ساتھ مذاکرات نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات سمجھداری اور قابل احترام نہیں ہوں گے۔خامنہ ای کا کہنا تھا کہ اگر امریکا نے ہماری سلامتی کو خطرے میں ڈالا تو ہم ان کی سکیورٹی کو خطرے میں ڈالیں گے۔
………
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ ایف بی آر ٹیکسز ادائیگی یقینی بنائے بغیر موبائل فون نہ خریدیں۔پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ موبائل ٹیکس ادائیگی ازخودبینکنگ سسٹم سےکروائیں اور ٹیکس کی ادائیگی میں معاونت کا دعویٰ کرنے والے کسی بھی غیر مجاز ایجنٹ یا دھوکہ دہی کے جھانے میں نہ آئیں۔پی ٹی اے نے بتایاکہ موبائل درست شناختی کارڈ، پاسپورٹ کیٹیگری کےتحت ریکارڈڈ ہونا چاہیے، ڈیوائس آئیڈنٹیفکیشن، رجسٹریشن اوربلاکنگ سسٹم منسلک ہوناضروری ہے۔
…………
بالی وڈ کی مشہور اداکارہ اور ڈانسر نورا فیتحی نے اپنی سالگرہ کے موقع پر ایسا دلکش انداز اپنایا کہ سوشل میڈیا پر تہلکہ مچ گیا۔ ان کے اس شاندار لباس کو عالمی شہرت یافتہ اسٹائلسٹ ماہر جریدی نے ڈیزائن کیا، جو نکّی مناج کے آئیکونک فیشن اسٹائل کے لیے بھی جانے جاتے ہیں۔ نورا ہمیشہ اپنے فیشن اور اسٹائل کے حوالے سے سرخیوں میں رہتی ہیں، لیکن اس بار ان کے جنم دن کے روپ نے سب کو حیران کر دیا۔نورا فیتحی نے ایک سیاہ، فِٹ گاؤن زیب تن کیا، جو چمکدار سیکوئنز سے سجا ہوا تھا اور روشنی میں چمک رہا تھا۔
………
غزہ: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے نائب سربراہ مروان عیسیٰ ابو البراء کی شہادت کے ایک سال بعد تدفین کردی گئی۔عرب میڈیا کے مطابق مروان عیسیٰ 10 مارچ 2024 کو نصیرات کیمپ پر اسرائیلی بمباری میں شہید ہوگئے تھے، ان کی تدفین آج غزہ کے بریج کیمپ میں کی گئی۔مروان عیسیٰ کی نماز جنازہ اور تدفین میں فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کے جنگجوؤں اور سیکڑوں فلسطینیوں نے شرکت کی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے