پشاور ميں تباہی پھيلانے کا منصوبہ ہوا ناکام ۔۔بم ڈسپوزل يونٹ نے 132 کے وی بجلی ٹرانسمشن لائن کو اڑانے کے لئے نصب پانچ بم ناکارہ بنا دئے ۔۔۔
پوليس کے مطابق تھانہ پھندو کي حدود ميں واقع کھيتوں ميں نامعلوم افراد کی جانب سے ايک سو بتيس کے وی بجلی ہائی ٹرانمشن لائن کے قريب پانچ بم نصب کئے گئے تھے۔۔ پريشر ککر ميں نصب ہر بم کا وزن چار چار کلو گرام تھا۔۔
جس کو بی ڈی يو نے موقع پر پہنچ کر ناکارہ بنا ديا ۔۔۔پسکو حکام کے مطابق دہشت گرد اگر ٹاور اڑانے ميں کامياب ہوجاتے تو نہ صرف پشاور بلکہ جنوبي اضلاع کو بھي اضافي لوڈ شيڈنگ کا سامنا کرنا پڑتا ۔