بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی: آفیسر ویلفیئر ایسوسی ایش کی مجلس عاملہ کی تقریب حلف برداری

اسلام آباد: بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن (اووا) کی تقریب حلف برداری فیصل مسجد کیمپس میں منعقد ہوئی جس میں قمر زمان کائرہ نے عہدیداران سے حلف لیا۔ تقریب میں صدر پاکستان کے ترجمان عامر فدا پراچہ نے بھی شرکت کی۔

ڈاکٹر محمد عامر خان نے صدر کی حیثیت سے حلف اٹھایا، محمد عقیل احمد اور سدرہ شان نائب صدور (مرد اور خواتین) کے طور پر حلف لیا۔ محمد آصف نے جنرل سیکرٹری کا چارج سنبھال لیا جبکہ سمیرا سلیم اور ارسلان خورشید کو جوائنٹ سیکرٹری مقرر کر دیا گیا۔ اختر زیب مہمند فنانس سیکرٹری، عامر شہزاد سیکرٹری اسپورٹس اینڈ کلچر اور سید انوار الحسن سیکرٹری اطلاعات ہوں گے۔

اووا کی ایگزیکٹو باڈی میں سید آصف کمال، محمد مدثر، شکیل احمد صدیقی، محمد رفیع، عنصر احمد، علی رافع، لبنیٰ امجد، خدیجہ اشرف، نادیہ مختار، راجہ حامد نواز، محمد عمران، اور صہیب قریشی شامل ہیں۔

قمر زمان کائرہ نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کو علم کا کلیدی مرکز قرار دیتے ہوئے نئی باڈی کو مبارکباد دی۔ انہوں نے اووا کے عہدیداران پر زور دیا کہ وہ اپنے مینڈیٹ کو پورا کریں ، انہوں نے قومی ترقی میں تعلیمی اداروں کے کردار کو بھی اجاگر کیا۔ انہوں نے تعلیمی اداروں میں تعمیری مکالمے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

عامر فدا پراچہ نے اووا کو مکمل تعاون کا یقین دلایا اور امید ظاہر کی کہ ایسوسی ایشن یونیورسٹی کی ترقی میں کردار ادا کرے گی۔

صدر ڈاکٹر عامر خان نے کمیٹیوں اور ٹیم ورک کے ذریعے افسران کے تحفظات دور کرنے کا عہد کیا۔
جنرل سیکرٹری محمد آصف چوہدری نے یونیورسٹی کے کی ترقی میں افسران کے کردار پر زور دیا ۔
تقریب کا اختتام اووا کو مضبوط بنانے اور جامعہ کی ترقی کی حمایت کرنے کے عزم کے ساتھ ہوا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے