لاہور: وکلا کا مبینہ تشدد، اے ایس آئی جاں بحق، پولیس

لاہور میں وکلا کے مبینہ تشدد سے پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مزنگ کے علاقے میں وکلا نے مبینہ طور پر اے ایس آئی پر تشدد کیا۔ اے ایس آئی شاہد اشتہاری ملزم کو گرفتار کرنے گیا تھا، وکلا نے دھاوا بول دیا۔

پولیس کے مطابق تشدد کے باعث اے ایس آئی شاہد کی حالت غیر ہو گئی، انہیں اسپتال پہنچایا گیا جہاں پہنچ کر انہوں نے دم توڑ دیا۔

پولیس حکام کے مطابق شواہد اکٹھے کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم بھی دے دیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے