بلوچستان: سالانہ میٹرک امتحانات کا آج سے آغاز

بلوچستان کے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات آج سے شروع ہو گئے۔

بورڈ کے حکام کے مطابق میٹرک کے امتحانات میں1 لاکھ 40 ہزار سے زائد طلباء و طالبات حصہ لے رہے ہیں، جس کے لیے 400 سے زائد امتحانی سینٹرز قائم ہیں جبکہ 1300 افراد پر مشتمل عملہ تعینات ہے۔

بورڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ میٹرک کے سالانہ امتحانات 3 مارچ تک جاری رہیں گے، امتحانی مراکز میں ضلعی انتظامیہ کے نمائندے بھی تعینات کیے گئے ہیں۔

امتحانی مراکز میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی ہے۔

امتحانات میں نقل کی روک تھام کے لیے ہر سینٹر میں ضلعی انتظامیہ کا ایک نمائندہ تعینات کیا گیا ہے۔

بورڈ کے حکام کے مطابق صوبائی محکموں کے انتظامی سیکریٹریز امتحانی مراکز کے دورے کریں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے