افغانستان میں بارش اور ژالہ باری نے تباہی مچادی، 29 افراد جاں بحق

افغانستان میں بارشوں، سیلاب اور ژالہ باری نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں کم از کم 29 افراد جاں بحق ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق افغان حکام نے تصدیق کی ہے کہ افغانستان کے 2 صوبوں میں ژالہ باری اور شدید بارش کے باعث 29 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ مغربی صوبہ فراہ میں ژالہ باری کے نتیجے میں 21 افراد جاں بحق اور 6 دیگر زخمی ہوئے۔ جاں بحق ہونے والے2 خاندانوں کے افراد تھے جو سیر و تفریح کے لیے گئے تھے۔

اس کے علاوہ جنوبی قندھار میں مختلف مقامات پر شدید بارش کے باعث 8 افراد، جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں، جاں بحق ہوئے۔

حکام نے بتایا کہ قندھار میں 4 خواتین جو کپڑے دھونے میں مصروف تھیں، سیلابی پانی میں بہہ گئیں جس میں صرف ایک خاتون زندہ بچ سکی جبکہ ایک بچہ بھی ڈوب کر جاں بحق ہوا۔ اس کے علاوہ ایک چھت گرنے سے خاتون اور 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے